Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں لاک ڈاون ختم ،دکانیں کھل گئیں،نوٹی فکیشن جاری

شائع 08 مئ 2020 01:48pm

خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا،تمام بازار و دکانیں کھولنے کا فیصلہ ہوگیا اور نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے دوسرے فیز میں تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی،دکانیں ہفتے میں چار دن کھولیں گی جبکہ جمعہ ،ہفتہ ،اتوار چھٹی ہوگی،دکانیں شام چار بجے تک متعلقہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھل سکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق تعمیراتی صنعت سے متعلق سینیٹری،پینٹس،سٹیل والمونیم ورکس اور ہارڈورئیر سٹوروں کو کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا جبکہ نیگٹو لسٹ میں شامل نہ کی گئی فیکٹریوں اور کارخانوں کو بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،

تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش برقرار رہے گی،ٹرانسپورٹ کی بحالی کے سلسلے میں جلد ہی صوبائی اور ڈویژنل سطح پر اجلاس منعقد ہونگے جن میں فیصلہ کیاجائے گا۔